منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ 23 فروری 2012 بروز جمعرات "پرائم بینکوئٹ ہال " کالج روڈ میں منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ اس پروگرام میں منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے طلبہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عقیدت اور تہنیت پیش کرنے کے لیے مختلف ایٹمز پیش کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا، طلبہ اور سٹاف کا جذبہ دیدنی تھا۔ اسٹیج بہت خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا۔ طلبہ نے تقاریر، منقبت اور قوالی اور ڈرامہ پیش کیا۔ ہر ایٹم میں کسی نہ کسی طریقے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ذات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

Birth day کے حوالے سے Handmade cards کا میلا بھی منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں کارڈز ڈسپلے تھے اور پروگرام میں 30 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ اس پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اوائل دور اور بچپن کےساتھیوں کو مدعو کیا گیا جن میں سب سے اہم مہمان ڈاکٹر محمد علی تھے۔ یہ وہ ساتھی ہیں جن کی کوٹھی کے ڈرائنگ روم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے لیکچرز کا آغاز کیا تھا۔ ان کی آمد کو بہت سراہا گیا اور پرنسپل حافظ نیاز کو اس کاوش پر مبارک باد دی گئی۔ اس کے ساتھ ایک اور پرانے ساتھی محمد توحید جن کا رفا قت نمبر صرف 04 ہے ان کو بھی مدعو کیاگیا۔ ان کی طرف سے یادیں سن کر سامعین بہت لطف اندوز ہوئے۔

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

جھنگ سے غلام سرور قادری کو بلایا گیا تھا۔ مہمانان گرامی میں اللہ دتہ راہی جو کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد کے ساتھی تھے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بچپن کی باتیں سنائیں اور موصوف کی شان میں منقبت بھی پڑھی جسے سن کر پورا ہال جھوم اٹھا۔ اس کے علاوہ حاجی غلام مصطفیٰ ملک، چوہدری لیاقت علی جٹ اور محمد سرفراز خان نے مقامی انجمن تاجران کی نمائند کی جبکہ عیسائی برادری کی نمائندگی مقامی چرچ کے مبلغ فادر لی ایم نے کی۔ حاجی غلام مصطفیٰ ناظم تحریک منہاج القرآن جھنگ، رانا فیاض اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے داماد راجہ زاہد محمود نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لیے فریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریبمنہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top