قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

کوئٹہ، زیارت، گلگت، چلاس اور کراچی شہر کی صورتحال پر پوری پاکستانی قوم کو تشویش ہے
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی کراچی اور بلوچستان سے آئے کارکنان کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، گلگت، چلاس اور کراچی شہر کی صورتحال پر پوری پاکستانی قوم کو تشویش ہے۔ قیام امن کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو مصلحت کے دستانے اتار کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ ورانہ کشیدگی کے واقعات ملی و قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم سازش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تحریک منہاج القرآن کراچی اور بلوچستان سے آئے کارکنان کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں۔ ملکی سلامتی کے تقاضے ہیں کہ قتل و غارت گری میں ملوث عناصرکا کھوج لگا کر حقیقی امن قائم کرنے کیلئے واقعی عمل کر کے دکھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، کراچی اور گلگت میں گھر سے نکلنے والا کوئی شخص محفوظ نہیں، یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کراچی میں قیام امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے حالات باقی ملک کومتاثر کرتے ہیں لہذا ملک کے دیگر علاقوں کو پر امن رکھنے کیلئے بھی کراچی میں امن کا قیام لازم ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top