شہر اعتکاف 2012ء کی رجسٹریشن 6 روز قبل مکمل ہو گئی

مورخہ: 03 اگست 2012ء

شہر اعتکاف 2012ء کی رجسٹریشن 6 روز قبل مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستا ن کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں اعتکاف رجسٹریشن کرانے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ بیرونی دنیا سے بھی کافی زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔ ماہ رمضان المبارک سے قبل شروع ہونے والی اعتکاف رجسٹریشن کے باعث ملک بھر کے تحریک منہاج القرآن کے دفاتر میں غیر معمولی رش رہا۔ شہر اعتکاف میں شرکت کیلئے ملک بھر سے ہزاروں مرد و خواتین کی رجسٹریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں غیر معمولی روحانی ماحول میسر آتا ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تربیتی دروس قرآن و تصوف ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہر اعتکاف 2012ء کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اعتکاف جواد حامد نے مختلف شہروں میں اعتکاف کیلئے ہونے والی رجسٹریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جواد حامد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں اعتکاف کیلئے قبل از وقت ہونے والی رجسٹریشن کے باعث انتظامات کا معیار بہتر کرنے میں بہت زیادہ آسانی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اعتکاف 2012ء کا رجسٹریشن ڈیٹا مکمل طور پر دو دن میں مرکز کو وصول ہو جائے گا۔ جواد حامد نے 60 انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے درمیان کوارڈنیشن کیلئے کنٹرول روم بنانے کا بھی اعلان کیا۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top