تحریک منہاج القرآن کا گستاخانہ فلم کے خلاف عظمت مصطفی (ص) قومی کانفرنس بلانے کا اعلان

قومی کانفرنس میں مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی، مزدور، طلبہ اور تاجر تنظیموں کے مرکزی رہنماء شرکت کریں گے

توہین آمیز فلم بنا کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا قتل کرنیوالے دہشت گردوں اورا نسانیت کے بدترین مجرموں کے خلاف تحریک منہاج القرآن نے یکم اکتوبر 2012ء بروز پیر کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس میں ملک کی تمام مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی، مزدور، طلبہ اور تاجر تنظیموں کے مرکزی رہنماء اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہونے والی اس اہم قومی کانفرنس کا مقصد UN اور موثر ممالک کو متفقہ طور پر یہ پیغام دینا ہے کہ توہین آمیز فلم بنانے والے پروڈیوسرز، پروموٹرز، ڈسٹری بیوٹرز اور اداکار عالمی مجرم ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے پاداش میں مقدمہ چلایا جائے۔ اس اہم ترین قومی کانفرنس میں مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی جماعتوں کے اہم رہنماء وسیع تر مشاورت کے بعد گستاخانہ فلم کے حوالے سے آئندہ کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top