نوجوان اور طلبہ ملک بچانے کے لیے انتخاب اور انقلاب کی تیاری کریں۔ امجد جٹ

مورخہ: 14 مارچ 2013ء

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل امجد جٹ ایڈوکیٹ نے مصطفوی سٹوڈ نٹس موومنٹ (MSM) اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور طلبہ ملک بچانے کے لیے انتخاب اور انقلاب دونوں کی تیاری کریں۔ نوجوان اور طلباء ملک میں انقلاب کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے مشن کو مکمل کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری کا مشن ہے۔23 دسمبر سے شروع ہونے والی جدوجہد کا پہلا فیز 17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی کے تاریخی جلسے پر مکمل ہوگا، جہاں ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کا مقدر بدلنے کے لیے اہم اعلان کریں گے۔

اس موقع پر سہیل کامران ایڈوکیٹ، حافظ ادریس خان، محمد صدیق جان اور علامہ حامد سعیدی بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کار کن دن رات ایک کر کے ممبر سازی مہم کو تیزکر دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ہوئیں تو الیکشن لڑیں گے ورنہ غریبوں کو حقوق دلانے کے لیے انقلاب کے لئے تیارہوناپڑے گا۔ پارلیمنٹ اور قانون کا نقاب اوڑھنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کے سامنے ہر چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن انصاف نہیں ملا۔ ہمیں دوہرے میعارات کا پردہ چاک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے ایجنڈے کے مطابق ڈیمانڈ کیں تو مفاد پرست مک مکا والے الیکشن کمیشن کے خلاف صف آرا ہوگئے اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال دیاگیا۔ الیکشن کمیشن بھی ان کے دباؤ میں آ کر اپنی ترجیحات بدلنے پر مجبورہوگیا ہے۔ ایسے حالات میں الیکشن کمیشن منصفانہ انتخاب نہیں کروا سکے گا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ بن چکی کہ 30 دن کی سکروٹنی، 62، 63 اور آرٹیکل 218 کا سبق قوم کو پاکستان عوامی تحریک نے یاد کرایا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک کے بچے بچے کو آئین کا شعور دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ پہلوان اکھاڑے میں آ کر عوام کو چت کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن اب عوام نے ان کے مکروہ چہرے پہچان لئے ہیں۔ اب عوام کو اس مکروہ فریب کے خلاف اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے غریب کو حقوق دلانے، کمزور کو طاقتور بنانے اور آئین کی بالادستی کی تو ان پر غیر ملکی ہونے کا الزام لگادیاگیا لیکن اس کے برعکس جو ملک کے وسائل لوٹ کر بیرونی بینکوں میں لے کر گئے وہ لوگ محب وطن پاکستانی قراردیے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top