ایک بار پھر وہی لوگ دھوکہ دہی، خیانت پر مبنی الیکشن کے ذریعے اسمبلیوں میں آ دھمکے ہیں: انصار ملک

مورخہ: 03 جون 2013ء

کرپٹ نظام کی دیوار کو زمین بوس کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں انشاءللہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔
جب تک ماضی میں کی گئی کرپشن میں ملوث عناصر کا احتساب نہ ہو گا عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا: انصار ملک

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک این اے 48 اسلام آباد کے آرگنائزر انصار ملک نے کہا ہے کہ جن مقتدر طبقات نے پچھلے 65 سالوں سے عوام کے حقوق غصب کر رکھے تھے وہ کرپٹ نظام انتخاب کے سہارے سے اقتدار پر قبضہ پکا کئے ہوئے ہیں اور ایک بار پھر دھوکہ دہی، خیانت پر مبنی الیکشن کے ذریعے اسمبلیوں میں آ دھمکے ہیں۔

کرپٹ نظام انتخاب کی ’’برکت‘‘ سے پرانے لوگ ہی دوبارہ اسمبلیوں میں براجمان ہو گئے ہیں۔ کروڑوں روپے لگا کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے کرپٹ عناصر سے تبدیلی کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے، پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انتخابات سے پہلے ہی کرپٹ نظام انتخابات اور غیر آئینی الیکشن کمیشن کی حیثیت عوام کے سامنے واضح کر دی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک سیکٹر I/9 اسلام آباد کے کارکنان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کی دیوار کو دھکہ دے کر زمین بوس کرنے کے لئے کارکنان اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ انشاء للہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس الیکشن کمیشن کی تعیناتی ہی غیر قانونی اور غیر آئینی تھی وہ شفاف انتخابات کیسے کرا سکتا تھا۔ انتخابات میں دھاندلی، بدیانتی اور خیانت کی انتہا کر کے شفافیت کے منہ پر طمانچہ مارا گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرح الیکشن ٹربیونلز بھی غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں جن سے انصاف کی توقع عبث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جماعت سے پہلے جھگڑا تھا نہ اب ہے ہماری لڑائی کرپٹ نظام انتخاب سے ہے جو ہر الیکشن میں انہی لوگوں کو دوبارہ اسمبلی میں لا بٹھاتا ہے جنہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے اور رشوت اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں۔ جب تک ماضی میں کی گئی کرپشن میں ملوث عناصر کا احتساب نہ ہو گا عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان عوامی تحریک کے موقف پر اعتماد کرتے ہوئے کرپٹ نظام انتخاب پر عدم اعتماد کر دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ فرسودہ نظام انتخاب کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے نام نہاد سیاستدانوں سے جان نہ چھوٹ سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top