ویانا: شیخ محبوب عالم وارثی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے ویانا ( آسٹریا) پہنچ گئے

مورخہ: 18 جون 2013ء

منہاج القرآن آسٹریا کے سنئیر رکن اور سیکرٹری ویلفئیر شیخ محبوب عالم وارثی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے مورخہ 16جون 2013 کو ویانا واپس پہنچنے پر منہاج القرآن آسٹریا کے اراکین نے ویانا ائیر پورٹ پر انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور نیک سفر کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی۔

منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سنئیر نائب صدر ملک محمد شفیع، فنانس سیکرٹری ملک امین اعوان، ناظم دعوت محمد حفیظ اللہ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، سیکرٹری اجتماعات حاجی نسیم ملک، ڈپٹی سیکرٹری محمد اشفاق احمد، ڈپٹی سیکرٹری محمد جواد اشرف، ممبر مجلس شوریٰ عامر صدیق، منہاج یوتھ لیگ آسٹریا سے عمیر اعوان، جاوید چیمہ اور معروف سماجی شخصیت چئیر مین پاک ایشیا کلچرل ایسوسی ایشن حاجی قاسم علی بھی موجود تھے۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top