اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت، روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا

تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے
علامہ سید فرحت حسین شاہ کا اسلام آباد میں’’درس عرفان القرآن‘‘ سے خطاب

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج ہم امن، محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت، روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی اسلام آباد میں’’درس عرفان القرآن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ صدیق بٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، سید بشیر حسین شاہ، علامہ اشتیاق میر ایڈووکیٹ اور دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top