قیام امن کیلئے ہمیں ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا، عرفان یوسف

تعلیم کو اولین ترجیح بنا لیا جائے تو دہشتگردی کا ناسور خودبخود دفن ہو جائے گا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان یوسف کی پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سے آئے طلبہ وفد سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان یوسف نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے ہمیں ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ طلبہ تنظیمات اگر سنجیدگی اور مثبت طریقے سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیں تو معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنا لے تو شعور بیدار ہوگا اور دہشت گردی کا ناسور خودبخود دفن ہو جائے گا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خواندگی کا تناسب بڑھانے کیلئے فوری پالیسی وضع کرکے اگلے پانچ سالوں میں ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کا تہیہ کر لے تو اس کے دیگر مثبت اثرات کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم اور ذاتی تربیت پر دیں تو وہ معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کے خاتمے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top