خواتین سے مشاورت کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ راضیہ نوید

خواتین میں بڑھتی ہوئی ناخواندگی کی شرح افسوسناک ہے

پاکستان کی آبادی کا نصف سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین ملک کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ان خواتین بالخصوص ملازمت یا کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کے لیے بہترین اور موزوں پالیسیاں تشکیل دے۔ خواتین سے مشاورت کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت وقت پالیسیاں بناتے وقت خواتین کی شمولیت کو یقینی بنائے کیونکہ اس کے بغیر خواتین کی بہبود اور ترقی کی حامل پالیسیاں تشکیل دینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عائشہ شبیر، ہما وحید، نبیلہ یوسف، ارشاد اقبال اور شمائلہ عباس بھی موجود تھیں۔ راضیہ نوید نے کہا کہ ملکی معاملات میں خواتین کی شمولیت سے یقینا معیشت کو بھی عظیم فائدہ ہو گا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا وہ کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کے لیے ایسا سازگار ماحول پیدا کریں جو خواتین کو اپنی صلاحتیں بروئے کار لانے اور پھر ان سے فائدہ اٹھانے میں معاون اور مددگار ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کیونکہ خواتین میں بڑھتی ہوئی ناخواندگی کی شرح افسوسناک ہے۔ اور پھر یہ بھی حقیقت ہے کہ تعلیم کے بغیر خواتین کی صلاحیتیں بے کار ہیں۔ خواتین کو تعلیم کی سہولتیں ان کی رہائش کے نزدیک میسر ہونی چاہیے تاکہ وہ آسانی سے تعلیم کے حصول کی طرف راغب ہوں اور ملکی تعمیر وترقی میں معاون ومددگار ثابت ہوں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top