ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی انقلابی، عوامی اور فلاحی منشور تمام مسائل کا حل ہے۔ کامران اختر صدیقی

مورخہ: 29 مئی 2014ء

موجودہ کرپٹ نظام اس ملک کی اشرافیہ اور چند خاندانوں کو تقویت پہنچانے کے لئے ہے، عوام کے لئے نہیں ہے
عوام کو اپنے حقوق کے حصول کی خاطر انقلاب کی کال پر نکلنا پڑے گا

پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے نو منتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامران اختر صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوام کی نبض پر ہاتھ رکھ کر مرض کی تشخیص کی اور کرپٹ نظام کا خاتمہ اس کا علاج، اور 10 نکاتی انقلابی منشور کی صورت میں اس مرض کا حل بھی تجویز کردیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی انقلابی، عوامی، فلاحی منشور تمام مسائل کا حل ہے۔ موجودہ کرپٹ نظام اس ملک کی اشرافیہ اور چند خاندانوں کو تقویت پہنچانے کے لئے ہے۔ عوام کے حقوق کی فراہمی اور عوامی فلاح ان کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری ملنے پر کلمہ چوک میں عوامی تحریک کے رابطہ دفتر میں عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے کو موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک افضل، ملک طاہر جاوید، غلام علی خان، حیدر علوی، علامہ حنیف عباسی، راجہ پرویز حشمت، طارق چوہدری بھی موجود تھے۔ کامران اختر صدیقی گزشتہ دنوں عوامی تحریک میں شامل ہوئے اور ان کو عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک نے جس اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے میرے کندھوں پر ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے نبھانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے اور مصطفوی انقلاب کی جدوجہد میں اپنے خون کا آخری قطرے تک بہانے سے گریز نہیں کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top