مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن کے امام قاری اللہ بخش نقشبندی کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں

مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن کے امام قاری اللہ بخش نقشبندی کی اہلیہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک پرہیزگار اور متقی خاتون تھیں اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی شخصیت کا خاص وصف تھا۔ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، امیر تحریک فیض الرحمن خان درانی، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد اور دیگر قائدین تحریک نے قاری اللہ بخش سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top