ڈاکٹر طاہرالقادری سے شیخ رشید کی ملاقات، ملکی صورتحال و آرٹیکل 245 پر تبادلہ خیال

اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو صوبائی اسمبلیوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ شیخ رشید
قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد اپنے شیڈول کا اعلان کریں گے۔
قوم جب سڑکوں پر نکلے گی تو MQM بھی خاموش نہیں رہے گی۔
تین ماہ کے لیے فوج کو بلانے والے خود ذمہ دار ہوں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے گذشتہ روزپاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حکومت کے خلاف انقلاب مارچ اور سونامی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدرڈاکٹر رحیق عباسی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری فیاض وڑائچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں آرٹیکل 245کا نفاذ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد جانے سے روکا تو صوبائی اسمبلیوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد یوم انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قوم جب سڑکوں پر نکلے گی تو MQM، 90 پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو تین ماہ کے لیے بلانے والے نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top