ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ لگا کر بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کی۔ راضیہ نوید‎

حواکی بیٹیاں 17دسمبر کوملک گیر احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے قوم کو تبدیلی کا حقیقی راستہ دکھائیں گی
سیاست دانوں کی نورا کشتی اور ذاتی مفادات کے کھیل نے عوام کے مفادات کو پس پشت ڈال رکھا ہے
نظام کی تبدیلی کا علم اٹھانے والی پاکستان عوامی تحریک ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی‎
مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نویدنے دہشت گردی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ ا ور غربت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ پچھلے 67سالوں سے ملک کو لوٹ کر رہی ہے۔ عوام بنیادی حقوق اور ضروریات زندگی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دہشت گردی نے عوام کو ذہنی معذور بنا دیا ہے جس سے خودکشیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر سدرہ کرامت، عطیہ بنین، عائشہ شبیر، شاکرہ چوہدری اور ملکہ صباء بھی موجود تھیں۔ راضیہ نوید نے کہا کہ اگر عوام کا یہی حال رہا تو یہ بہت خطرناک حالات کاپیش خیمہ ہے۔ حکمران مضبوط اور مثبت اقدامات نہیں اٹھارہے جن سے عوام کو فوری ریلیف ملے۔ سیاست دانوں کی نورا کشتی اور ذاتی مفادات کے کھیل نے عوام کے مفادات کو پس پشت ڈال رکھا ہے جس سے پچھلے 67سالوں سے عوام کے حقوق کا استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں سب سے زیادہ خواتین کا طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ خواتین کے متاثر ہونے سے گھروں کی حالت بگڑ رہی ہے۔ معاشرے کے بنیادی یونٹ گھر اور فیملی سسٹم کی بربادی لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں آرام و سکون ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ذہنی انتشار اور تلخیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کسی بھی طرح معاشرے کیلئے سود مند نہیں۔ اگر عوام کی الجھنوں کا تدارک نہ کیا گیا تو افراد کی ٹوٹ پھوٹ معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دے گی۔ معاشرے کی بنیادیں مضبوط نہ ہونا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ راضیہ نوید نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ لگا کر اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کی۔ وطن عزیز میں نظام کی تبدیلی کا علم اٹھانے والی پاکستان عوامی تحریک ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی۔ راضیہ نویدنے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف عملی جدوجہد سے آئے گی اور حواکی بیٹیاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 6ماہ مکمل ہونے پر 17دسمبر کو ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے قوم کو تبدیلی کا حقیقی اور درست راستہ دکھائیں گی۔ ترقی اور خوشحالی کا وہ راستہ جس پر چل کر استحکام پاکستان کی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top