پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف خط ڈبلیو ٹی او کو ارسال کر دیا

خط کے ہمراہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پولیس کی فائرنگ اور مظالم کی ویڈیو بھی بھجوائی گئی ہے‎
توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا اہم کردار اور راز دان ہے، خط ڈاکٹر رحیق عباسی کی طرف سے بھجوایا گیا ہے‎

لاہور (15 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی ڈبلیو ٹی او میں میں بطور سفیر تقرری کے خلاف احتجاجی خط گذشتہ روز ڈبلیو ٹی او کے چیئر پرسن‎ Ms Jonathan Fried کو لکھ دیا ہے۔ خط کے ہمراہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کا پس منظر پولیس کی براہ راست فائرنگ اور مظالم کی ویڈیوبھی ارسال کی گئی ہے اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے سانحہ میں ملوث ہونے کے حوالے سے قومی اخبارات کے تراشے بھی بھجوائے گئے ہیں، خط پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی طرف سے بھجوایا گیا ہے۔ خط ارسال کرنے کے بعد ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری کا مرکزی کردار اور راز دان ہے۔ شریف بردران کو ڈر ہے کہ وہ کہیں اصل راز نہ اگل دے اسے اس لیے بیرون ملک رکھنا چاہتے ہیں، خط چیئر پرسن ڈبلیو ٹی او، ڈی جی سمیت 4دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کیا گیا ہے۔‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top