فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن نور پور کے رہنما ماسٹر ریاض حسین رضائے الہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن پی پی 65 نور پور کے راہنما ماسٹر ریاض احمد رضا ئے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نیک سیرت خوش اخلاق انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں بسر کی۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ نورپور کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سیلم، غلام محمد قادری، اللہ رکھا نعیم، حاجی بوٹا گجر، ظہورالحسن، ڈاکٹر محمد یوسف، لیاقت علی گجر، قاری فاروق طور، ماسٹر محمد سیلم، قاری اکرم طاہر، منور احمد، مہر محمد ارشد، آفتاب احمد و دیگر قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top