صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان قاری عامر علی قادری کے والد محترم کی وفات پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مجلسِ شوریٰ کے صدر قاری عامر علی قادری کے والد محترم پاکستان میں انتقال کر گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، اور مرکزی قائدین و دیگر سٹاف ممبران نے قاری عامر علی قادری کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک کا کہنا تھا کہ قاری عامر علی قادری کے والدِ محترم کی وفات جہاں اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے، وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقیناً ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top