عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے موجودہ سٹیٹس کو کی پارٹیوں کا صفایا کر دیں گے: غلام ربانی

عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں میں واضح فرق موجود ہے عوام ووٹ کاحق سوچ سمجھ کر استعمال کریں
بالٹی کے نشان پر مہر لگا کر غریب اور متوسط قیادت کو آگے آنے کاموقع فراہم کریں

راولپنڈی (17 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک وارڈ نمبر 07 چکلالہ کینٹ سے امیدوار غلام ربانی نے کہا ہے کہ 25 اپریل کو اہلیان کینٹ بالٹی کے نشان پر مہر لگا کر غریب اور متوسط قیادت کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں۔ عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں میں واضح فرق موجود ہے، عوامی تحریک کے امیدوار باکردار، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، خدمت کے جذبے سے سرشارہیں، دیگر امیدواروں کی نسبت علاقے کے عوام کے حقوق دلوانے اوران کی ترجمانی کے لئے بہتر کردار ادا کرنے کے اہل ہیں، عوام ووٹ کاحق سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے موجودہ سٹیٹس کو کی پارٹیوں کا صفایا کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار وارڈ نمبر 08 سرور قادری، ملک افضل، نعیم سلطان کیانی، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کارنڑ میٹنگ میں معززین علاقہ، خصوصاً نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top