کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا افتتاح

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن احمد نواز انجم 11 نومبر2015 سے بلوچستان کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے کوئٹہ میں تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پران کے ہمراہ مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ وقار، تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے امیر پیر سید حبیب اللہ چشتی، سابق صوبائی امیر بلوچستان رانا محمد امین، تحریک منہاج القرآن کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینٹر محمد عارف مینگل، سبی ڈویژن کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر نثار، تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے نائب امیر محمد اعجاز، ناظم صفدر اقبال، ناظم علماء کونسل عبدالودود مینگل، ناظم مالیات اورنگ زیب وڑائچ، نائب ناظم مالیات عبدالمجید اعوان، ناظم دعوت شاہد اقبال، ناظم تربیت محمد ندیم طاہر، ناظم نشرواشاعت عمران جاوید، کوآرڈینٹر منہاج یوتھ لیگ عطاءاللہ بلوچ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوئٹہ کے صدر عنایت اللہ اور سبی سے واحد بخش، ظہیر افصل گیلانی موجود تھے۔

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن کے دورہ بلوچستان کا مقصد تحریک بلوچستان میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیم سازی کے ساتھ بلوچستان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کر کے ان کو شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فکری، نظریاتی، معاشی، معاشرتی اور قرآن و سنت پر مبنی ہمہ گیر اور ہمہ جہت انقلاب کا پیغام پہنچانا ہے۔ تاکہ اس کے اثرات بلوچستان کی سر زمین پر بھی ہوں۔ وہ اپنے دورے کے دوران کوئٹہ کے علاوہ دالبندین، نوشکی، خاران اور خضدار بھی جائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top