تحریک منہاج القرآن پی پی65 سدھوپورہ کے راہنما محمد شفیع مصطفوی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (28 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن پی پی65 سدھوپورہ کے راہنما محمد شفیع مصطفوی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نیک سیرت خوش اخلاق انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق اور فلاح و بہبود میں بسر کی۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ سدھوپورہ کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سیلم، غلام محمد قادری، اللہ رکھا نعیم، حاجی بوٹاگجر، ملک سرفراز قادری، لیاقت علی گجر، قاری فاروق طور، منظورحسین رحمانی، ظہورالحسن، مہر محمد ارشد و دیگر قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top