سیالکوٹ: یونین کونسل سہجوکالا میں تحریک منہاج القرآن اور ذیلی فورمز کی تنظیم سازی

مورخہ: 06 مارچ 2016ء

ڈسکہ: 6 مارچ 2016 کو تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کی یونین کونسل سہجوکالا کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی مکمل کی گئی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کے صدر حافظ محمد علی اور ناظم ناصر محمود مان، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محمد طاہر بٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر محمد سفیان اور سیکرٹری جنرل محمد محسن رضا سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان شریک تھے۔ تنظیم سازی کے بعد یونین کونسل سہجو کالا میں سید احسن رضوی کو تحریک منہاج القرآن کے صدر، محمد فیاض گھمن کو ناظم، شمس اقبال مان کو ناظم مالیات، شاہد رفیق مان کو ناظم دعوت’ ڈاکٹر محمد وارث کو پاکستان عوامی تحریک کے صدر، لیاقت علی مان کو نائب صدر، محمد ناصرالقادری کو سیکرٹری جنرل’ محمد رضوان مان کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر، محمد یاسر گل کو سیکرٹری جنرل’ محمد ابوبکر مغل کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر اور محمد علی شان مان کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کے کارکنان اور عہدیداران نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top