امریکہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کنکٹیکٹ میں قائد ڈے کی تقریب

بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یو ایس اے نے 19 فروری 2016 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنکٹیکٹ (Connecticut) میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سینٹر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین سمیت مخلتف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد نعمان سرور نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ و طالبات نور فاطمہ، علیشا عدن، علینا ناہید، مشعل عمران، راجہ روحان، حسین مصطفیٰ اور رافع عدن نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود وسلام اور نعت کا نذرانہ پیش کیا۔

منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیکٹیکٹ کے ڈائریکٹر علامہ سعید الحسن طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے محبوب و مقرب بندوں کی ولادت کا ذکر کرنا اور اس پر خوشی منانا اللہ رب العزت کی سنت ہے۔ شیخ الاسلام کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری نے تجدیدِ دین اور غلبہ اسلام کی خاطر انہیں االلہ کی بارگاہ سے مانگا تھا، شیخ الاسلام نے اپنی زندگی اسی عظیم مقصد کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ اس امت کا توحیدِ خدا اور بارگاہِ مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کیا، مردہ دلوں کو ایمان سے جلا بخشی، تاریکیوں میں بھٹکتے نوجوانوں کو نورِمعرفت عطا کیا اور امت کو درپیش ہر معاملے میں راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فکری، دعوتی و تربیتی، روحانی و اخلاقی اور معاشرتی و سیاسی سطح لازوال و بےمثال خدمات ہیں۔ انتہا پسندی، تنگ نظری اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپ کا مبسوط تاریخی فتویٰ اور ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ امتِ مسلمہ پر عظیم احسان ہے۔ عالمگیر امن کانفرنسز اور فروغِ امن کیمپس کی صورت میں آپ اسلام کا امن و رحمت، محبت و اخوت، روادری و برداشت کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کاتنظیمی نیٹ ورک دنیا کےتقریباً 100 ممالک میں قائم ہوچکا ہے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام خدمت دین کا عظیم فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top