بشپ اینڈریو فرانسیس کے انتقال پر منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا اظہار افسوس

مورخہ: 06 جون 2017ء

لاہور (6 جون 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف مسیحی مذہبی رہنما ڈاکٹر بشپ اینڈریو فرانسیس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ہمدرد انسان اور محب وطن پاکستانی تھے۔ انہوں نے مسیحی برادری کے رہنما کی حیثیت سے وطن عزیز میں قیام امن و محبت اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اینڈریو فرانسس انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت تھے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم آج انسان دوست شخصیت سے محروم ہو گئی ہے، انہوں نے کیتھولک چرچ کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اور پاکستان میں مسلم مسیحی بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم آرچ بشپ آف لاہور، بشپ سبسٹین فرانسس شاء، آرچ بشپ جوزف کوٹس، ڈاکٹر جیمنز چنن، ان کے خاندان اور پوری کیتھولک مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر بشپ اینڈریو فرانسس کی منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ساتھ ہمیشہ گہری وابستگی اور وہ بالخصوص منہاج یونیورسٹی کے شعبہ سکول آف ریلیجنز اینڈ فلاسفی کے فیکلٹی ممبر بھی تھے۔ سر زمین پاکستان میں مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ انٹرفیتھ ریلیشنز کا وفد ان کی آخری رسومات میں شرکت کرے گا۔


چند یادگار تصاویر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top