ڈاکٹر طاہرالقادری 26 نومبر کی صبح 4 بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے

ائر پورٹ پر رہنما و کارکنان استقبال کریں گے
سربراہ عوامی تحریک عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے
عالمی میلاد کانفرنس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے، بہو و خاندان کے دیگر افراد شرکت کریں گے

لاہور (24 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 26 نومبر کی صبح 4 بج کر 35 منٹ پر براستہ استنبول فلائٹ نمبر TK-714 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پہنچیں گے جہاں کارکن اور مرکزی رہنماء ان کا استقبال کریں گے۔ سربراہ عوامی تحریک 11 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 34ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے رکن اسمبلی مانڈلا منڈیلا، مسز روز رائن منڈیلا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو رہی ہیں، انکے ہمراہ ساؤتھ افریقہ میمن فاؤنڈیشن کے چیئرمین مسٹر اے وی محمد اور مانڈلا منڈیلا کے ایڈوائزر مسٹر زید نارڈین بھی ہو نگے جن کی آمد کی کنفرمیشن موصول ہو چکی ہے، اس کے علاوہ جامع الازہر مصر سے شیوخ اور سعودی عرب، برطانیہ، یو ایس اے، متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک سے ممتاز شخصیات عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ عالمی کانفرنس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نیلسن منڈیلا کے صاحبزادے اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ مانڈلا منڈیلا و دیگر مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران رانا آصف جمیل(ناظم MQI ساؤتھ افریقہ)اورفیاض اکبر نے دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top