منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ جمعرات کو ہو گی

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری خطاب کریں گے، جید علماء و مشائخ عظام کانفرنس میں شرکت کرینگے

Paygham e Imam e Hussain (A.S) Conference

لاہور (17 ستمبر 2018) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب (جمعرات) کو بعدنماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ’’پیغام امام حسین علیہ السلام‘‘ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہوں گی جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین اور شان اہل بیت اطہار پر روشنی ڈالیں گے۔ جمعرات 9 محرم الحرام کی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں معروف روحانی شخصیت پیر طریقت حضرت محمد شاہ ہمدانی، علامہ عبدالخبیر آزاد (خطیب بادشاہی مسجد)، علامہ عمران عباس مظہری، علامہ عبدالستار نیازی (رہنما جمعیت اہلحدیث)، علامہ سید فرحت حسین شاہ (نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن)سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان ہدیہ عقیدت، معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔

دریں اثناء منہاج القرآن علماء کونسل کااجلاس نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی سمیت دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں لاہور سمیت ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو منعقد ہونے والی پیغام امام حسین کانفرنسز کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top