کوٹ مٹھن: پی پی حلقہ 296 بی کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن کوٹ مٹھن شریف پی پی حلقہ 296 بی کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں نظامت دعوت سے علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دس روزہ عرفان القرآن کورس جو 20 اکتوبر سے راجن پور میں شروع ہورہا ہے کے حوالےسے بھی گفتگو کی۔ پروگرام میں زونل نائب ناظم رانا محمد گلزار اور ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور محمد شہزاد، ناظم محمد خالد جٹ اور امداد حسین بھی ساتھ موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top