ڈاکٹر طاہرالقادری او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

او آئی سی کا اجلاس 9 اور 10 اپریل کو ریاض میں منعقد ہورہا ہے
کاؤنٹر ٹیررازم کے موضوع پر خطاب کرینگے، او آئی سی نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے
قائد تحریک منہاج القرآن نے فروغ امن اور انسداد دہشتگردی پر 40 سے زائد کتب تحریر کیں

لاہور (6 اپریل 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج لاہور سے ریاض سعودی عرب کیلئے روانہ ہورہے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کے اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم پر خطاب کرینگے اور عالم اسلام کی طرف سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل اور نصاب تیار کرنے سے متعلق تجاویز دیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعوکیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب اور سوال و جواب کیلئے خصوصی سیشن رکھا گیا ہے، او آئی سی کا اجلاس 9 اور 10 اپریل کو ریاض میں منعقد ہورہا ہے، قائد تحریک منہاج القرآن نے کاؤنٹر ٹیررازم اور ’’پیس کریکولم‘‘ کے حوالے سے مزید تین کتب تحریر کی ہیں جو اجلاس میں شریک او آئی سی کے ممبر ممالک کے مندوبین کو مطالعہ کیلئے پیش کی جائینگی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے 2010ء میں انسداد دہشت گردی اور خودکش دھماکوں کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل ایک فتویٰ دیا تھا جس کا اب تک دنیا کی 13 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور اسے یورپ اور سنٹرل ایشیا میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور اسلام پر متشدد دین ہونے کا الزام لگانے والوں کو موثر جواب ملا، اس فتویٰ میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآن و سنت کے دلائل کی روشنی میں ثابت کیا کہ اسلام ایک پرامن دین ہے اور اسلام میں بے گناہ کی جان لینا حرام ہے اور ریاست کی اجازت کے بغیر کوئی فرد یا جماعت ہتھیار نہیں اٹھا سکتی، جہاد کے اعلان کا حق صرف ریاست کو ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے فروغ امن اور انسداد دہشتگردی کے موضوع پر انگریزی، عربی اور اردو میں اب تک 40 سے زائد کتب تحریر کی ہیں اور او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسی موضوع پر مزید 3 کتب تحریر کی ہیں جن کی تقریب رونمائی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر ہوگی۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 1999ء سے اسلام کے پرامن پیغام اور انتہا پسندی سے پاک تشخص کو دنیا بھر میں مختلف بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد کے ذریعے اجاگر کررہے ہیں، انہوں نے اس عنوان کے تحت ناروے، لندن، گلوسگو سمیت یورپ کے کئی ممالک میں کانفرنسز سے خطاب کیا اور امن کی اہمیت اجاگر کی، ڈاکٹر طاہرالقادری کی فروغ امن، علمی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک نکتہ نظر رکھنے پر او آئی سی نے انہیں خطاب کی خصوصی دعوت دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری او آئی سی کے اجلا س میں 100 صفحات پر مشتمل اپنی امن فلاسفی پیش کرینگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top