امریکہ: منہاج القرآن کے زیراہتمام ریاست کنیٹیکٹ میں چوتھا سالانہ میلاد جلوس

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا چوتھا سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 16 نومبر 2019 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔

جلوس میں معروف عالم دین اور مذہبی رہنما مولانا قاری فضل رسول قادری، معروف نعت خواں ارشد لطیف، نائب صدر منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ ڈاکٹر الطاف حسین، وقار خان، اذکار علی چوھدری، محمد کاشف چوھدری، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ محمد عارف زیری اور خلیل احمد گجراتی سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے بھی جلوس میں شرکت کی۔

جلوس کا آغاز ٹاؤن گرین پارک سے ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اربرپارک ایلنگٹن میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے شرکاء نے مختلف جھنڈے اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انگلش زبان میں مختلف جملے اور اشعار لکھے ہوئے تھے، جن کا تعلق میلاد مصطفٰی ﷺ سے تھا۔ جلوس کے دوران شرکاء مختلف نعرے لگاتے اور نعت رسول ﷺپڑھتے اور خاص طور پر درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔

آخر میں جلوس کی اختتامی محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جس کی سعادت حسین رضا نے حاصل کی۔ بعد ازاں درود وسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے گئے جس کی سعادت عدن اخلاق، کنیز فاطمہ، کاشف چوھدری، قاری فضل رسول چشتی اور ارشد لطیف نے حاصل کی۔
علامہ محمد شریف کمالوی اورقاری فضل رسول چشی نے جلوس کے شرکاء سے خطابات کیے۔ تمام اسکالرز نے اپنے خطابات میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد اور سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کی طرف سے پولیس آفیسرز اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر میں نماز عصرادا کی اور سنٹر میں ہی انہیں ضیافتِ میلاد پیش کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top