ڈاکٹر طاہرالقادری کا عبدالواحد بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

نماز جنازہ اسلام آبادایچ۔ 11 قبرستان میں پیر کو 10 بجے صبح ادا کی جائے گی

لاہور (29 دسمبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سنیئر رہنما، سابق ڈائریکٹر ایڈمن منہاج القرآن عبد الواحد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی ے لیے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک اورصالح انسان تھے، محب وطن اور دین اسلام سے محبت کرنے والے نیک انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لیے عبد الواحد بٹ کی خدمات قابل تعریف ہیں، ان کے انتقال سے منہاج القرآن ایک دیرینہ رفیق اور سینئر رہنما سے محروم ہوگئی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، جواد حامد، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، احمد نواز انجم، سردار منصور احمد، قاضی شفیق، ابرار رضا ایڈووکیٹ، غلام علی خان، ، طیب ضیاء، نوشیر واں عاصم و دیگر رہنماؤں نے بھی عبد الواحد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آبادایچ۔ 11 قبرستان میں آج(پیر) 10بجے صبح ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top