جیکب آباد: شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن جیکب آباد کے زیراہتمام شیخ اسلام ڈاکٹر محمدالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب جوبلی میرج ہال جیکب آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں سید عبدالرحمان شاہ جیلانی مہمان خصوصی تھے جبکہ مصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ سندھ کے صدر علی قریشی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن جیکب آباد سندھ کے نیاز احمد بروہی، بیداربخت اور رفقاء و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کیا اور شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top