تربیت سے محروم نظام تعلیم کی وجہ سے سوسائٹی میں انتشار ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

بچوں میں تخلیق، مقصدیت اور انسانیت کی خدمت کے جذبات اجاگرکرنا ہوں گے
لارل ہوم سکول کے 100 نئے مراکز قائم ہونے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب
تقریب سے ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، راشد حمید کلیامی، علی وقار قادری و دیگر کا خطاب

لاہور (24 فروری 2020 ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ بچوں میں تخلیق، مقصدیت، امن پسندی اورانسانیت کی خدمت کے جذبات اجاگر کرنا منہاج القرآن کے تعلیمی، تربیتی نظام کا مرکز و محور ہے۔ آج تعلیم اور لاتعداد تعلیمی ادارے تو موجود ہیں مگر تربیت کا فقدان ہے، تربیت سے خالی نظام تعلیم کی وجہ سے جھوٹ، بدعنوانی، رشوت ستانی جعل سازی، قتل و غارت گری، انتہا پسندی، بڑوں کی بے ادبی، حرص، لالچ، ناجائز منافع خوری اوردوسروں کی حق تلفی کا منفی کلچر وائرس کی طرح پھیلا۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے بچوں کو معیاری عصری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ انہیں اخلاقی، سماجی، روحانی تربیت بھی فراہم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم لارل ہوم سکول سسٹم کے 100 سکول قائم ہونے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں لارل ہوم سکولز کے پرنسپلز اور دیگر تدریسی سٹاف نے شرکت کی، تقریب سے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر راشد حمید کلیامی اور علی وقار قادری نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے لارل ہوم سکول فرنچائزڈ آنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ وطن عزیز میں تہرا نظام تعلیم رائج ہے جس میں مدارس، گورنمنٹ پبلک سکول اور پرائیویٹ سیکٹر نمایاں ہیں، امتیازی نصاب، سہولیات اور طریقہ تدریس میں تضادات ایک قوم بننے کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ خوشی ہے کہ منہاج القرآن ایک نصاب اور ایک قوم تشکیل دینے میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی زمانہ معیاری اور بامقصد تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنا سب سے بڑی عبادت ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر شاہد محمود سرویا، نوراللہ صدیقی، غلام فرید، شہزاد رسول، عبدالرحمن، الطاف رندھاوا، یونس نوشاہی و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top