ڈاکٹر طاہرالقادری کا آصف سلہریا ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (4 ستمبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر آصف سلہریا ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، قاضی زاہد حسین، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، رفیق نجم، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، چوہدری افضل گجر و دیگر رہنماؤں نے آصف سلہریا ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات نے آصف سلہریا ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top