ڈاکٹر طاہرالقادری کا فرخ شہزاد کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (12 جنوری 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ہیڈ فرخ شہزاد کے والد چوہدری محمد زمرد منہاس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

فرخ شہزاد کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، قاضی فیض الاسلام، مظہر محمودعلوی، عرفان یوسف، شہباز طاہر سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے فرخ شہزاد کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کےلئے صبر جمیل اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، فراز ہاشمی، رضا طاہر سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، ضلعی، تحصیلی رہنماؤں اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے چکوال میں مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top