شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ”پیغامِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس“ میں شرکت کریں گے

مورخہ: 17 اگست 2021ء

کانفرنس سے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر فرید پراچہ و دیگر علماء خطاب کریں گے
امام حسین علیہ السلام کانفرنس منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بعد نماز عشا ہو گی

لاہور (17 اگست 2021) تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام”پیغام امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس“ 9محرم الحرام کی شب بعد نماز عشاء منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

کانفرنس سے امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی محمد مبشر نظامی، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مولانا عبد الستار نیازی، علامہ محمد جعفر شمسی، مفتی محمد مبشر نظامی، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری خطاب کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top