منہاج القرآن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مارچ کو ہو گی

شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے: ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور
اجلاس میں بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، راجہ زاہد محمود کی شرکت

MWF Collective Marriages

لاہور (20 فروری 2022) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مارچ (اتوار) کو منعقد ہو گی۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی تقریب میں مسلم اور مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

اجلاس میں نائب صدر تحریک منہاج القرآن بر یگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سید امجد علی شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، خرم شہزاد، شفقت ندیم، ایوب انصاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دین اسلام غریبوں، محتاجوں اور کمزروں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کی مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن مواخات مدینہ کے تصور انسانیت پر عمل پیرا ہے۔ کم آمدنی والے غریب و نادار خاندانوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں منہاج القرآن کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی تحریک منہاج القرآن شب و روز خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی تنظیمات ہر سال اپنی مدد آپ کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کرتی ہیں۔ کارخیر میں حصہ لینے والے سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں۔ غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، شوبز، کھیلوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top