ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 49 ویں عرس کی تقریب 18 مئی کو ہو گی

مورخہ: 17 مئی 2022ء

دعائیہ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے

لاہور (17 مئی 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، تحریک پاکستان کے فعال و عظیم رہنماء اور معروف عالم دین فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب اور حفاظ و حافظات کی تقریب تقسیم اسناد 18 مئی کو دربار عالیہ جھنگ میں منعقد ہو گی۔

دعائیہ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت محمد صبغت اللہ قادری کریں گے۔ علامہ حافظ عبدالقدیر قادری، معروف نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، صفدر علی محسن خصوصی شرکت کریں گے۔ عالمی شہرت یافتہ قاری نور احمد چشتی تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کریں گے۔ معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی، محمد افضل نوشاہی، محمد شکیل طاہر، شہزاد برادران بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

عرس فرید ملت

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top