اسلامی تعلیمات کا محور تکریم انسانیت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

اسلام نے 14سو سال قبل انسانی حقوق کا جامع تصور دیا
استحصال اور تشدد ہر شکل میں قابل مذمت ہے: قائد منہاج القرآن

No dream of a peaceful world without delivering rights - Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

لاہور (10 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے 14 سو سال قبل انسانی حقوق کا جامع تصور پیش کیا۔ نہ صرف تصور پیش کیا بلکہ ریاست مدینہ کے اندر اس کی تنفیذ کو یقینی بنایا۔ اسلامی تعلیمات کا مرکز و محور تکریم انسانیت ہے، میثاق مدینہ اس کی ایک زندہ و جاوید قابل فخر نظیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے استحصال اور تشدد کو اس کی ہر شکل میں قابل مذمت اور قابل گرفت قرار دیا ہے۔ اسلام نے دیگر مذاہب اور ان کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات اور حقوق کا بھی خیال رکھا ہے۔ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے تقدس کی پامالی سے سختی سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے جس خطے میں بھی جنگ و جدل کا ماحول ہے اس کے پس منظر میں انسانی حقوق کی پامالی ایک بڑی وجہ کے طور پر نظر آئے گی۔ جب کسی شہری کے عزت نفس، جان مال کے تحفظ اور حق آزادی کے ضمن میں مروجہ اقدار و روایات اور قوانین کو پامال کیا جاتا ہے اور طاقت کے زور پر حق تلفی کی جاتی ہے تو اس سے تشدد، نفرت اور عسکریت پسندی جنم لیتی ہے جس کے امن عالم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top