منہاج القرآن کا استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس ہفتہ کو نکالا جائے گا

جلوس کی قیادت صد ر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کرینگے
مغل پورہ سے باغبانپورہ تک جلوس کے راستوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا
سجے ہوئے اونٹ، گھوڑے، بگھیاں مشعل بردار جلوس کا حصہ ہونگے
دودھ کی سبیلیں لگیں گی، تاجرپھولوں کی پتیوں سے شرکاء جلوس کا استقبال کرینگے
خرم نواز گنڈا پور، علامہ رانا محمد ادریس، رانا نفیس حسین، شہباز بھٹی جلوس میں شرکت کرینگے

لاہور (14 ستمبر 2023) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس 16 ستمبر (ہفتہ) کو شام 7 بجے نکالا جائے گا، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کرینگے۔ عزیز بھٹی ٹاؤن پی پی 156 اور 148سے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس کے تمام راستوں کو بینرز، رنگ برنگی جھنڈیوں، غباروں، اسم محمد ﷺ کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی، تاجر رہنما جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے جلوس کا استقبال کرینگے۔

صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم اسلم پرویز، طارق الطاف، حاجی محمد امجد قادری، شیخ حنیف، شیخ وکیل احمد، محمد اسلم طاہر و دیگر رہنما، مرکزی قائد ین شرکاء جلوس کا استقبال کرینگے۔ منہاج نعت کونسل و دیگر نامور ثناء خوانان مصطفی ﷺ دف پر آمد مصطفی ﷺ کی نسبت سے کلام پڑھیں گے۔ درود و سلام کی صداؤں میں نکالے جانیوالے استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس میں سجے ہوئے اونٹ، بگھیوں، گھوڑوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل افراد بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور حاجی فرخ، علامہ غلام شبیر جامی، پروفیسر ذو الفقار علی قادری، علامہ محمد خلیل حنفی سمیت دیگر رہنماجلوس میں خصوصی شرکت کرینگے۔

حفیظ اللہ جاوید، ثناء اللہ خان، حاجی ارشد، پیر سید انعام اللہ گیلانی، تاجر رہنما چوہدری عبد الجلیل انجم،صدر انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ محمد اظہر چوہدری، میاں اعجاز چن، شیخ آصف رفیق، چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر اہم رہنما جلوس میں شرکت کرینگے۔ مشعل بردار جلوس کا آغاز مغل پورہ چوک سے ہو گا، جلوس شالیمار لنک روڈ، شالامار چوک سے گزرتا ہوا جی ٹی روڈ پر کراؤن شادی ہال میں اختتام پذیر ہوگا۔ 17 ستمبر کو بلال کالونی سے داروغہ والا چوک تک 19 ستمبر کو پنکھوں والا کارخانہ سے سید مل تک،17 ستمبر کو لاہور کینٹ نشاط کالونی سے، 17 ستمبر کو دربار غوثیہ ٹاؤن شپ، 18 ستمبر کو میلاد چوک رائے ونڈ سے، 23 ستمبر کو بیدیاں روڈ سے، 19 ستمبر کو مانگا منڈی سے مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top