8 جلدوں پر مشتمل اُصول الحدیث کے فقید المثال انسائیکلو پیڈیا کی تقریبِ رُونمائی یکم اکتوبر 2023 کو ہوگی

Inaugural Ceremony of the

’اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ (Encyclopedia of Hadith Studies)‘ 8 جلدوں پر مشتمل اُصول الحدیث کا فقید المثال انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی یکم اکتوبر 2023ء بروز اتوار دوپہر 1 بجے ایوان اقبال لاہور میں ہو گی۔

تقریب رونمائی میں ملک بھر کے نامور علماء کرام و مشائخ عظام، دانشور حضرات و علمی شخصیات شرکت کریں گے

الحمد للہ! تحریک منہاج القرآن اپنی بانی قیادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی زیرِ سرپرستی قریباً نصف صدی سے تجدید و اِحیاے دین کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر علمی و تحقیقی، فکری و اعتقادی خدمات انجام دے رہی ہے۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ علوم القرآن و علوم الحدیث کے باب میں بفضلہ تعالیٰ اَسلاف کے علمی وتحقیقی کام کو عصری مقتضیات کے مطابق آگے بڑھا رہے ہیں۔ علوم القرآن کے باب میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا، تفسیر القرآن، ترجمہ عرفان القرآن آپ کی نمایاں دینی خدمات ہیں۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی حدیث اور علوم الحدیث پر 200 کتب شائع ہو چکی ہیں۔

الحمد للہ! اب عالمِ اسلام کے اَہلِ علم حضرات کے لیے یہ اَمر باعثِ فخر ہے کہ علوم الحدیث کے باب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 جلدوں پر مشتمل ’اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ (Encyclopedia of Hadith Studies)‘ عربی زبان میں تالیف فرمایا ہے۔ بعد ازاں اِس کا اُردو ترجمہ بھی شائع ہو گا۔ (ان شاء اللہ!) علم الحدیث کے حوالے سے یہ موسوعہ (Encyclopedia) فی زمانہ علم اور فنِ حدیث کے اساتذہ و طلباء، علم و تحقیق کے شعبہ سے وابستہ علماء کرام اور یونیورسٹیز کے اسلامک شعبہ جات کے سربراہان کے لیے ایک قابلِ قدر تحقیقی کاوش ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنے موضوع، معیارِ تحقیق، حسنِ نظم اور نُدرت و تنوع کے اعتبار سے برصغیر پاک و ہند میں بالخصوص اور عالمِ عرب اور مغربی دنیا میں بالعموم گزشتہ 400 سال کے علمِ حدیث کے ذخیرہ میں فقید المثال اضافہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top