قائد اعظم انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ افتتاحی میچ میں آغوش ہاکی ٹیم کی کامیابی

آغوش ہاکی ٹیم نے پنجاب سکول ہاکی ٹیم کو شاندار کھیل کے بعدچار صفر سے شکست دی
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال کی آغوش ہاکی ٹیم کو مبارکباد
سماجی رہنما زاہد اختر بٹ و دیگر شخصیات نے افتتاحی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

Aghosh Hockey Team win Quaid e Azam Tournment

لاہور (23دسمبر 2023) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کی ہاکی ٹیم نے قائد اعظم انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پنجاب سکول کی ہاکی ٹیم کو شاندار کھیل کے بعدچار صفر سے شکست دے دی۔ آغوش ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کی بدولت مقابلہ اپنے نام کیا۔ معروف سماجی رہنما زاہد اختر بٹ و دیگر شخصیات نے افتتاحی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شاندار کھیل پیش کرنے پر آغوش ہاکی ٹیم کے کوچ محمد افضل و کھلاڑیوں کو خصوصی مبارکباد دی۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے بہترین کھیل پیش کرنے پر آغوش ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ میچز میں بھی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کریں۔ کرنل (ر) مبشر اقبال نے کہاکہ ایک صحت مند جسم ہی اچھے دماغ کا متحمل ہو سکتا ہے اور اچھے ذہن کے لوگ ہی اپنی اور ملک و قوم کی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ طلبا کی اچھی صحت کیلئے ان کا کھیلوں سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ آغوش کمپلیکس میں کھیلوں کو اہمیت د ی جاتی ہے تاکہ بچوں کی بہترین نشوو نما ہو سکے اور ان کی ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو۔ کھیلوں سے بچوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے، کھیل بچوں کو فتح و شکست کے ساتھ کئی اور اقدار سیکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔کھیل بچوں کو نظم و ضبط سکھاتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top