نظام المدارس پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا سالانہ اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ

Annual meeting of Nizam-ul-Madaris Pakistan Board of Governors discussing educational and administrative reforms

لاہور: نظام المدارس پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا سالانہ اجلاس ڈپٹی چیئرمین خرم نواز گنڈاپور کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر نے بتایا کہ مدارس دینیہ میں زیرِ تعلیم طلبہ کو قومی تعلیمی و ترقیاتی دھارے میں شامل کرنے کے لیے Navttc کے ذریعے 40 سے زائد ٹیکنیکل کورسز کروائے گئے، تاکہ فارغ التحصیل طلبہ دینی خدمات کے ساتھ باعزت روزگار بھی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ای کے تعاون سے عصری علوم کے سینکڑوں مدرسین کی پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کیا گیا، جبکہ مدارس کے الحاق کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ امتحانی نظام میں شفافیت کے لیے پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ متعارف کروائی گئی، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد اور کامیاب تجربہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جن میں شجرکاری مہمات، جشنِ آزادی تقاریب، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز، تقریری مقابلے اور اسپورٹس سرگرمیاں شامل ہیں۔ سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو کیش پرائز، میڈلز اور اسناد سے بھی نوازا گیا۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر نے بتایا کہ ڈی جی آر ای کے تحت 20 ہزار رجسٹرڈ مدارس کے نمائندہ 10 دینی بورڈز اور 7 انسٹی ٹیوٹس پر مشتمل متحدہ مدارس کونسل پاکستان تشکیل دی گئی ہے، جس کی قومی سطح پر متفقہ ترجمانی نظام المدارس پاکستان کو دی گئی ہے۔ اس وقت نظام المدارس پاکستان سے 25 سو سے زائد مدارس منسلک ہیں، جبکہ رواں سال ایک لاکھ 17 ہزار 255 طلبہ نے مختلف امتحانات میں شرکت کی۔

ڈپٹی چیئرمین خرم نواز گنڈاپور نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام المدارس پاکستان نے قلیل مدت میں مدارس دینیہ کے اندر انقلابی تدریسی اصلاحات متعارف کروائی ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ اجلاس میں ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کو متحدہ مدارس کونسل پاکستان کا ترجمان بننے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں صدر مفتی غلام اصغر صدیقی، نائب صدر علامہ بدر الزماں قادری، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ عین الحق بغدادی، پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر محمد فاروق رانا، ڈاکٹر علی وقار قادری، عظمت علی قادری، اشفاق علی چشتی، قاضی فیض الاسلام سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی، جبکہ مفتی مکرم خان قادری اور سیدہ اختر کلثوم نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی۔

Annual meeting of Nizam-ul-Madaris Pakistan Board of Governors discussing educational and administrative reforms

Annual meeting of Nizam-ul-Madaris Pakistan Board of Governors discussing educational and administrative reforms

Annual meeting of Nizam-ul-Madaris Pakistan Board of Governors discussing educational and administrative reforms

Annual meeting of Nizam-ul-Madaris Pakistan Board of Governors discussing educational and administrative reforms

Annual meeting of Nizam-ul-Madaris Pakistan Board of Governors discussing educational and administrative reforms

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top