چیئرمین سپریم کونسل اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علامہ رانا محمد ادریس قادری سے تعزیت

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کے چھوٹے بھائی رانا محمد شفیق کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔


















تبصرہ