آغوش کمپلیکس لاہور میں شیخ الاسلام ڈے کے موقع پر آٹھویں سالانہ قومی محفلِ حسنِ قراءت کا انعقاد

آغوش کمپلیکس لاہور میں شیخ الاسلام ڈے کے موقع پر آٹھویں سالانہ قومی محفلِ حسنِ قراءت

آغوش کمپلیکس لاہور میں شیخ الاسلام ڈے کے موقع پر آٹھویں سالانہ قومی محفلِ حسنِ قراءت کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن لاہور، آغوش آرفن کیئر ہوم اور آغوش گرائمر سکول کے طلبہ، اساتذہ کرام اور جملہ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

محفل میں عالمی شہرت یافتہ قراء کرام قاری ڈاکٹر محمد افضل ایمانی، قاری ذیشان حنیف قادری، قاری محمد اویس اصغر قادری، قاری خضر ذیشان نعیمی اور قاری انعام اللہ نعیمی نے اپنی خوبصورت آوازوں سے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔

تقریب میں طلبہ کیلئے تجوید و قراءت کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

محفل میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ محمد عباس نقشبندی، راجہ زاہد محمود قادری، وائس پرنسپل قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد الیاس، صاحبزادہ حامد مصطفی قادری، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، سہیل احمد رضا، محمد الطاف رندھاوا، محمد نوید بٹ، رانا منظور حسین، چوہدری محمد افضل گجر، ملک احمد اخوان، شمیم احمد نمبردار، صوبے خان صاحب، کیپٹن محمد رمضان، محمد بشیر جان، حافظ محمد وقار، محمد ثناء اللہ اور محمد الیاس ڈوگر سمیت مرکزی قائدین و معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر تمام تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کی تمام کلاسز میں طلبہ نے شیخ الاسلام کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹ کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top