تحریکِ منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈے کی پپروقار تقریب کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ عصرِ حاضر کی وہ ہمہ جہت علمی و فکری شخصیت ہیں: ڈاکٹر محمد رفیق نجم

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

راولپنڈی: نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات منہاجُ القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم نے اوسس میرج ہال، راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی عظیم علمی، فکری اور تحریکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ عصرِ حاضر کی وہ ہمہ جہت علمی و فکری شخصیت ہیں کہ جنہوں نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو جدید تقاضوں کے مطابق دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے دینِ اسلام کے آفاقی پیغام کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی علمی کاوشیں صرف تصنیف و تالیف تک محدود نہیں بلکہ آپ کی فکر نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں فکری انقلاب برپا کیا ہے۔ آپ کی کتب، خطابات اور تحقیقی کام دین، امن، رواداری، اعتدال، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق جیسے اہم موضوعات پر امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ کی فکر نے نوجوان نسل کو علم، کردار اور خدمتِ دین کے راستے پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم نے آخر میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75 سالہ زندگی علمی جدوجہد، فکری استقامت اور تحریکی تسلسل کی روشن مثال ہے اور یہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمیں ایسے عظیم قائد اور راہنما کی قیادت میں دین اور انسانیت کی خدمت کا موقع میسر ہے۔

سالگرہ کی پروقار تقریب میں ناظم تنظیمات، شمالی پنجاب سید محمود الحسن شاہ، صدر راولپنڈی ڈویژن انار خان گوندل اور ضلع راولپنڈی وسطی کے تمام فورمز کے عہدیداران، کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع راولپنڈی وسطی کی جانب سے ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم کو پی ایچ ڈی کی تکمیل اور تنظیمی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

sheikh ul islam day minhaj-ul-quran rawalpindi event

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top