پریس کلب مانسہرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد

شیخ الاسلام عصرِ حاضر میں فکری اعتدال، علم و تحقیق اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے نمائندہ ہیں: انجینئر علامہ محمد سرفراز قادری

Shaykh-ul-Islam Conference held at Press Club Mansehra

پریس کلب مانسہرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں دینی، علمی اور فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

انجینئر علامہ محمد سرفراز قادری نگران مراکزِ علم ہزارہ زون نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام عصرِ حاضر میں فکری اعتدال، علم و تحقیق اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے نمائندہ ہیں۔ آپ کی زندگی دینِ اسلام کی حقیقی روح کو اجاگر کرنے، امت کو انتشار سے نکال کر وحدت کی راہ پر گامزن کرنے اور نوجوان نسل کو علم و کردار کی دولت سے آراستہ کرنے کے لیے وقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی علمی خدمات صرف خطابات تک محدود نہیں بلکہ سینکڑوں کتب اور تحقیقی تصانیف کی صورت میں ایک عظیم علمی ذخیرہ امت مسلمہ کو عطا کیا ہے۔ قرآن فہمی، سیرت النبی ﷺ، تصوف، فقہ، عقیدہ اور عصرِ حاضر کے مسائل پر آپ کی تحقیقی کاوشیں رہنمائی کا روشن مینار ہیں۔ انہوں نے بالخصوص دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف تاریخی فتویٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتویٰ عالمی سطح پر اسلام کے امن پسند تشخص کو اجاگر کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے تعلیمی، فلاحی اور تربیتی منصوبہ جات کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا جو سلسلہ جاری ہے، وہ شیخ الاسلام کی بصیرت اور وژن کا عملی اظہار ہے۔ مراکزِ علم کا قیام، قرآن فہمی کے حلقہ جات اور نوجوانوں کی فکری رہنمائی اس عظیم مشن کا حصہ ہیں۔

انہوں نے آپ کی علمی تصانیف، عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کے حوالے سے نمایاں خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علامہ جاوید القادری (ناظم تنظیمات ہزارہ زون) نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں نگران تحریکِ منہاج القرآن علامہ جاوید ہزاروی، خورشید انور قریشی (کوآرڈینیٹر مراکزِ علم ہزارہ زون)، سید بشارت شاہ (تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر) و دیگر ضلعی و تحصیلی قائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، علمائے کرام، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

Shaykh-ul-Islam Conference held at Press Club Mansehra

Shaykh-ul-Islam Conference held at Press Club Mansehra

Shaykh-ul-Islam Conference held at Press Club Mansehra

Shaykh-ul-Islam Conference held at Press Club Mansehra

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top