جنوبی کوریا: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا مسجد الحرمین منہاج القرآن اسلامک سینٹر انچھن سٹی میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

dr hussain qadri friday sermon minhaj ul quran islamic center incheon south korea

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مسجد الحرمین منہاج القرآن اسلامک سینٹر انچھن سٹی میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل علمی، روحانی اور فلاحی خدمات اور امت مسلمہ کی فکری، تعلیمی، سماجی اور روحانی میدان میں بین الاقوامی سطح پر فعال ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا بنیادی شعبہ دعوت ہے، جس کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد کو فروغ دینا، نبی اکرم ﷺ سے حقیقی محبت عام کرنا اور اسلام کے پُرامن پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کے درمیان محبت، ہمدردی اور باہمی احترام کی بنیاد پر مکالمے کو فروغ دیا ہے، جس سے اسلام کی پُرامن اور مثبت تصویر عالمی سطح پر اجاگر ہوئی ہے۔

انہوں نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک ہزار کتب کے مصنف ہیں، جن میں 650 شائع ہو چکی ہیں۔ تصانیف سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد استفادہ کر رہے ہیں جبکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف آپ کا تاریخی فتویٰ اسلام کے پُرامن تشخص کا ایک مضبوط علمی اعلان ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت 650 سے زائد اسکول اور کالجز کام کر رہے ہیں، جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی جامعات بھی قائم کی ہیں جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور مختلف غیر ملکی جامعات کے ساتھ علمی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ دینی تعلیم کے شعبے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت دنیا بھر میں تقریباً 2500 مدارس اور جامعات کام کر رہی ہیں، جہاں ہزاروں طلبہ علوم دینیہ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 45 برسوں میں ہزاروں علمائے کرام، سائنس دان، ڈاکٹرز اور انجینئرز بھی تیار کیے گئے ہیں جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی فلاحی سرگرمیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان میں 22 ملین ڈالر سے زائد امداد فراہم کی گئی، جبکہ افریقہ اور دیگر بحران زدہ علاقوں میں یہ خدمات مسلسل جاری ہیں۔ آج منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں مراکز، مساجد اور کمیونٹی سینٹرز کے ذریعے انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔

نمازِ جمعہ میں مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل فیصل حسین، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا میاں محمد واثق، میاں علی عمران، شہزاد علی بھٹی، حافظ عبدالوحید، چوہدری جمیل قادری، اسرار الحق، زاہد سلہری، گلفام ارشد، عقیل مجاہد اعوان، عتیق الرحمان، مردان علی، حمزہ جدون اور فاروق علی اور منہاج ایشین کونسل سمیت پاکستانی، عرب، ازبک، یمنی اور دیگر مسلم کمیونٹیز نے شرکت کی۔

dr hussain qadri friday sermon minhaj ul quran islamic center incheon south korea

dr hussain qadri friday sermon minhaj ul quran islamic center incheon south korea

dr hussain qadri friday sermon minhaj ul quran islamic center incheon south korea

dr hussain qadri friday sermon minhaj ul quran islamic center incheon south korea

dr hussain qadri friday sermon minhaj ul quran islamic center incheon south korea

dr hussain qadri friday sermon minhaj ul quran islamic center incheon south korea

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top