بیرونی دنیا میں مسلمان بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے رہنمائی ناگزیر ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل کی تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گفتگو
چیئرمین سپریم کونسل کو شہر اعتکاف 2026 کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور کی صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل کو شہر اعتکاف 2026 کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر اعتکاف کےلئے رہائش، طعام، سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی، نظم و ضبط اور تربیتی نشستوں کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں تا کہ ہزاروں معتکفین کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے حالیہ دعوتی دورہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بین المذاہب رواداری اور علم و امن کے فروغ کےلئے بامقصد کانفرسز ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی دنیا میں مسلمان خاندانوں کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے منظم دینی و فکری رہنمائی ناگزیر ہو چکی ہے۔

اجلاس میں بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، کرنل(ر) خالد جاوید، جی ایم ملک، رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سعید رضا بغدادی، احسن ارشاد،سردار عمر دراز،سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ،اقبال حسین باجوہ، ناظم علی رحمت، شکیل طاہر، عبد الرحمان، لبنی مشتاق سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

 MQI central working council meeting-about-Itikaf-2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top