عبادت کا اصل معیار نیت اور اخلاص ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شب برأت میں اللہ تعالیٰ بے حد و حساب مغفرت فرماتاہے، اجتماع سے خطاب
مفتی فہیم الحسن شاہ تھانوی، خرم نواز گنڈاپور، علامہ غلام مرتضیٰ علوی و دیگر کا خطاب
بریگیڈیئر(ر) عمرحیات، ڈاکٹر میر آصف اکبر، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، نوراللہ صدیقی کی شرکت
جامع شیخ الاسلام میں منعقدہ شب برأت کے اجتماع میں علما، مشائخ اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

minhaj ul quran shab e barat spiritual gathering 2026

لاہور (4فروری 2026)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں شب برأت اور ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیؐ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ نصف شعبان کی رات اللہ رب العزت اپنی شان کے مطابق آسمان دنیا پر نزول اجلال فرماتا ہے اور بے حد و حساب مغفرت عطا کرتا ہے۔ انہوں نے احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشرک، بغض و عناد رکھنے والے، چغل خور اور ناحق قتل کرنے والوں کے سوا سب کی مغفرت فرما دی جاتی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے واضح کیا کہ شب برأت کی فضیلت پر اہل علم کا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاوت قرآن، ذکر، استغفار اور دعا اس رات کے مسلمہ اعمال ہیں جبکہ نماز بغیر کسی متعین رکعات کے سنت نبویؐ کے مطابق ادا کرنا افضل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جب نیت اللہ کی رضا ہو تو بندے کا ہر جائز عمل عبادت بن جاتا ہے، انسان گناہ سے ثواب، کمزوری سے مضبوطی اور خودی سے خدا کی طرف سفر کرتا ہے یہی روحانی سفراللہ کی رضا اور قرب تک پہنچاتا ہے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے استقبالیہ کلمات میں علماء مشائخ اور حاضرین محفل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شب برأت توبہ، مغفرت اور خود احتسابی کی رات ہے۔
ناظم اعلیٰ جامعۃ الرشید پنجاب مفتی سید فہیم الحسن شاہ تھانوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کا تعلق قلبی اور دیرینہ ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں شب برأت کی فضیلت بیان کی اور رمضان المبارک کو غفلت میں نہ گزارنے کی تلقین کی۔

ڈائریکٹر نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہر خطاب تربیت اور فکری اصلاح کا سرچشمہ ہوتا ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں توبہ، رحم اورپردہ پوشی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

قاری اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلام پاک، حامد مصطفی، حافظ محمد عاصم، قاری امجد بلالی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

روحانی اجتماع میں راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میرآصف اکبر، علامہ اشفاق چشتی، جواد حامد، سید مشرف شاہ، حاجی غلام فرید، فضہ حسین قادری، مروہ حسین قادری، لبنیٰ مشتاق، عائشہ مبشر، حافظہ سحر عنبرین سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی ذمہ داران، علماء مشائخ اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top