اوکاڑہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ سٹی کے حق میرج لان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز، بالخصوص منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ناظم تنظیمات سنٹرل پنجاب تحریک منہاج القرآن علامہ محمد منہاج الدین قادری نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے تقریب کی مناسبت سے جامع اور مدلل خطاب کیا۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن تنظیمات محمد طیب ضیاء اور ڈائریکٹر ایڈمیشن منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم خورشید بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر خرم خورشید نے اس موقع پر منہاج یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ خالد محمود نے معزز مہمانوں اور مرکزی قائدین کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران ندیم کھوکھر کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے پر مبارک باد پیش کی گئی، جبکہ علامہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب دعا اور پرتکلف ضیافت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔





















تبصرہ