بہاولپور: چک نمبر 13 بی سی میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح، پروقار تقریب منعقد

تحریک منہاج القرآن ڈویژن بہاولپور کے زیرِ اہتمام چک نمبر 13 بی سی، ضلع بہاولپور میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب نہایت وقار اور شان و شوکت سے منعقد ہوئی۔ تقریب میں معززینِ علاقہ، تنظیمی ذمہ داران، کارکنان اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں ناظم تنظیمات ڈویژن بہاولپور حافظ محمد وقار قادری، ڈائریکٹر کورسز نظامت ای پی ڈی تحریک منہاج القرآن علامہ محمود مسعود قادری اور غلام محی الدین (کوآرڈینیٹر مراکز علم ڈویژن بہاولپور) نے خصوصی شرکت کی اور مراکزِ علم کی اہمیت و افادیت پر خطاب کیا۔
صدر تحریک منہاج القرآن ضلع بہاولپور ڈاکٹر محمد اصغر شاہین چوہدری نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع بہاولپور نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اقبال (عطیہ کنندہ زمین و اسلامک سنٹر) اور مسز کلثوم اختر (لائف ممبر) شامل تھے۔
دیگر معزز شخصیات میں حافظ محمد بشیر قادری، ڈاکٹر عبدالخالق، ڈاکٹر عبدالستار رانا، شبیر احمد کلیار، چوہدری محمد ارشد، محمد عمران بھٹی، سجاد مہروی، ظہیر الدین بابر، ڈاکٹر محمد اشرف (یزمان)، عتیق احمد قریشی، محمد قاسم انصاری، چوہدری سہیل کامران ایڈووکیٹ اور دیگر معززینِ علاقہ شریک ہوئے۔
اس موقع پر چوہدری محمد اقبال (امریکہ) نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مشن سے متاثر ہو کر چھ کنال تعمیر شدہ اراضی باقاعدہ طور پر تحریک منہاج القرآن کے سپرد کی۔
اسلامک سنٹر کی نمایاں خصوصیات میں عظیم الشان مسجد، چھ کمرے، امام کی علیحدہ رہائش، مین گیٹ، سکیورٹی روم، اسٹور، مکمل باؤنڈری وال، شجرکاری و سایہ دار درخت، کشادہ کار پارکنگ شیڈ، واٹر پمپ، بجلی اور گیس میٹر شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دینِ اسلام کی اشاعت، علم و تربیت کے فروغ اور اتحادِ امت کا مضبوط مرکز بنائے۔
























تبصرہ